اسلام آباد(لیڈی رپورٹر)وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت درخواست دائرکردی گئی۔پٹیشنر میاں فیصل نے بیرسٹر جہانگیر جدون کے ذریعے دائر توہین عدالت کی درخواست میں کہاکہ نااہلی کیس میں عدالت نے 29 جنوری کو فیصل واڈا کو دو ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا،فیصل واڈا نے تاحال جواب داخل نہ کرا کے عدالتی حکم عدولی کی، فیصل واڈا کی دہری شہریت چھپانے پر نااہل قرار دینے کی پٹیشن زیر سماعت ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالتی حکم عدولی پر فیصل واوڈا کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے ۔ پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے باعث پٹرول کی قلت پر آئل کمپنیوں کیخلاف حکومتی کارروائی کو درست قرار دینے کے عدالتی فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔ نجی آئل کمپنی نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی ۔ خاتون نے لاپتہ خاوند کی بازیابی کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔پیپرا میں بے ضابطگیوں سمیت ایم ڈی پیپرا اور بورڈ ممبران کی تعیناتی کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔ ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت نے بھینسوں کے غیر قانونی باڑوں کے خلاف دائر درخواست پراسسٹنٹ کمشنر کو کورال میں بھینسوں کے بھاڑوں کو فوری ختم کرنے اورایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹرز پروموشن کیس ، پی ٹی ایم اور علی وزیر کے خلاف درخواست خارج ہونے پر دائر انٹراکورٹ اپیل کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی۔