مکرمی !پنجاب گورنمنٹ کے محکمہ پنجاب ہاؤسنگ اینڈٹاؤن پلاننگ ایجنسی کی سمندری روڈ پر واقع ہاؤسنگ کا لونی گوجرہ کی مین روڈ کے آغازپر گندے پانی کے گٹروں کا پانی اور فلو ہو کر تمام سڑک پرپھیل رہا ہے گندگی اور بدبودار پانی کی وجہ سے وہاں سے راہگیروں کا گزرنا محال ہو چکا ہے۔ سمندری روڈ اور ہاؤسنگ کالونی چوک کے رہائشی دوکاندارہوٹل اورورکشاپ والے اپنے گندے پانی کے نکاس کیلئے مذکورہ گٹروں کو اکثردانستہ توڑ دیتے ہیں اور یہ ان کی بْری عادت بن چکی ہے جب کہ گندے پانی کے نکاس میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا یا بلدیہ سے صفائی کروانا مذکورہ روڈ کے ہوٹلوں ورکشاپوں اور دکانداروں کی ذمہ داری ہے چہ جائیکہ گٹر توڑ کر گندا پانی سڑک پر پھیلا کر عوام الناس کو تنگ اور پریشان کیا جائے ۔ کالونی کے رہائشی محکمہ ہاؤسنگ کے ٹاؤن پلاننگ قوانین کی خلاف وردی کرتے ہوئے گندے پانی کو اپنے گھروں سے ہٹانے کے لئے سڑک پر مٹی ڈال کر انہیں اونچا کرنے میں ایک دوسرے سے مقابلہ کرنے پر لگے ہوئے ہیں۔ ضروری ہے کہ ہاؤسنگ کالونی کی مین روڈ سمیت ساری کالونی میں بچھائے گئے سیوریج کے پائپ لائن کی گندے پانی کے ڈسپوزل تک اچھے طریقے سے صفائی کروائی جائے اور کالونی کی گلیوں کی صفائی اورکوڑاکرکٹ کو اٹھانے کیلئے جب سے کالونی بنی ہے محکمہ ہاؤسنگ اور بلدیہ گوجرہ کے حکام سے اپیل ہے کہ کالونی میں سیوریج اور صفائی کے مسائل حل کئے جائیں۔ (زاہد رؤف‘ گوجرہ)