لاہور(کلچرل رپورٹر) لاہور میں وادی کشمیرکی سحر انگیز ثقافت اور دستکاریوں کی عکاسی کرتی دلفریب نمائش دست ہنر زندہ ہے کی شاندارپذیرائی انسٹیٹیو ٹ فار آرٹ اینڈکلچرمیں ہونے والی دلکش نمائش کا مقصد کشمیری عوام کے فن اور جدو جہدسے اظہار یک جہتی کرناتھا ۔ انسٹیٹیوٹ فار آرٹ اینڈ کلچر نے وادی جنت نظیر کشمیر کے خوبصورت فنون اور ہنر مندوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دست ہنر زندہ ہے کے عنوان سے ثقافتی نمائش اور سیمینار کا اہتمام کیا جس میں نامور ادیب، پروفیسرز اور سکالرز نے شرکت کرکے کشمیرکی صدیوں پرانی ثقافتی خزانے اور معاشرتی روایات پر اظہار خیال کیا۔نمائش میں کشمیری قالین ، شالین ، ظروف ، فرنیچر سمیت دیگر فن پارے شرکائکی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔پروگرام کا آغاز خوبصورت رقص پرفارمنس سے ہوا جس میں معروف سکول ہرسکھ سے وابستہ نوجوان فنکاروں نے بینا جواد کی سربراہی میں کشمیری ثقافت کو اجاگر کرتے چار خوبصورت رقص پیش کئے جس کے بعد آئی سے سی کی وائس چانسلر پروفیسر ساجدہ وندل نے پروگرام کے انعقاد کے مقصداور کشمیری ثقافت و فنون کی تاریخی اہمیت پر اظہار خیال کیا۔