کراچی (سٹاف رپورٹر)خورشید شاہ نے ضمانت کیلئے پھرعدالت سے رجوع کرلیا،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کیلئے سکھرسرکٹ بینچ بھجوادی۔خورشید شاہ کی طرف سے انکے وکلا پینل نے ہائیکورٹ کراچی میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ احتساب عدالت ضمانت منظورکرچکی تھی،ہائیکورٹ نے ضمانت کا حکم معطل کیا،نیب ریفرنس میں جھوٹے الزامات لگائے گئے ۔