کراچی (اسپورٹس ڈیسک) سابق چیمپئن جان ہیگنز نے 2012 کے بعد سے ورلڈ چیمپئن شپ میں پہلا زیادہ سے زیادہ 147 کا بریک کھیلا ۔ وہ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے محض ساتویں کیوئسٹ ہیں جبکہ یہ دسواں موقع تھا جب کسی کیوئسٹ نے ورلڈ اسنوکر میں 147 کا بریک کھیلا۔اپنی اس شاندار کارکردگی بارے جان نے کہا کہ انہوں نے اس کی کوئی پلاننگ نہیں کی تھی۔