سیالکوٹ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)روس میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ 2018ء میں سیالکوٹ کی ایک معروف کمپنی میسرز فارورڈ سپورٹس کا تیار کردہ فٹبال TELSTAR-18کھیلا گیا جو سیالکوٹ کی سپورٹس انڈسٹری کیلئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے ۔گزشتہ دنوں ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سیالکوٹ کی کاروباری برادری سمیت فارورڈ گروپ کے مالک خواجہ مسعود اختر سمیت ان کی فیملی نے شرکت کی۔ تقریب میں سیالکوٹ چیمبر کی تاریخ میں پہلی بار اس شاندار پرفارمنس پر خواجہ مسعود اختر کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کے صدر زاہد لطیف ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فارورڈ گروپ کے تیار کردہ فٹبال "Telstar 18"نے پوری دنیا میں سیالکوٹ کی سپورٹس انڈسٹری کی نمائندگی کی۔ کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کیا جو کسی اعزاز سے کم نہیں ہے ۔انہوں نے کہا سیالکوٹ چیمبر کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ سیالکوٹ چیمبرکسی انڈسٹری کو اس کی شاندار کارکردگی پر گولڈ میڈل دیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا جو انڈسٹری اپنی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اس کو بھی ایسے ہی پروقار تقریب میں گولڈ میڈل دیا جائے گا۔