لندن (سپورٹس ڈیسک) ورلڈکپ فائنل کی تیاریاں مکمل، وکٹ کی رپورٹ بھی سامنے آگئی، لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراونڈ پر شیڈول میچ کیلئے بیٹنگ وکٹ تیار کی گئی ہے ، ہائی اسکورنگ میچ ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ ورلڈکپ فائنل کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ وکٹ کی تیاری بھی مکمل کر لی گئی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ کل انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان شیڈول فائنل کے دوران رنز کا انبار لگنے کا امکان ہے ۔ فائنل کیلئے وکٹ ایسی تیار کی گئی ہے جو بلے بازوں کیلئے سازگار ہوگی۔ اسی باعث فائنل ہائی اسکورنگ ہونے کا امکان ہے ۔ واضح رہے کہ بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کو لارڈز میں کھیلا جائے گا ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے شروع ہو گا۔