لندن (سپورٹس ڈیسک) ورلڈکپ میں شکست، بھارتی ٹیم نے اپنے کپتان کوہلی کیخلاف بغاوت کردی، سیمی فائنل میں شکست کے بعد سے بھارتی کپتان پر انگلیاں اٹھنے لگیں، ٹیم 2 گروپس میں تقسیم ہوگئی۔ ویرات کوہلی کے خلاف کھلاڑی اب آواز اٹھانے لگے ہیں۔ بھارتی ٹیم میں ایک گروپ ویرات کوہلی کا جبکہ دوسرا گروپ روہت شرما کا بن گیا ہے ۔ ایک گروہ کپتان ویرات کوہلی کا حامی ہے جبکہ دوسرا بھارتی ٹیم کے وائس کپتان روہت شرما کے حق میں ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم میں کھلاڑیوں کی سلیکشن کے حوالے سے بھی جانبداری پائی جاتی ہے کیونکہ ٹیم میں کھلاڑیوں کا انتخاب کپتان کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے کی بنیاد پر ہوتا ہے ۔ٹیم میں ویرات کوہلی اور ان کی حمایتوں کے علاوہ صرف ان کھلاڑیوں کو منتخب کیا جاتا ہے جو مسلسل پرفارم کررہے ہوتے ہیں جیسے روہت شرما اور جسپریت بھمرا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ کپتان ویرات کوہلی اور کوچ روی شاستری کے درمیان بھی تعلقات ٹھیک نہیں ہیں۔ جبکہ اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی فائنل میں شکست کے بعد اس وقت کے کوچ انیل کمبلے بھی ویرات کوہلی سے اختلافات کے باعث مستعفی ہو گئے تھے ۔