لندن(سپورٹس ڈیسک)ورلڈکپ کے دوران بابر اعظم بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے بڑے بیٹسمین نکلے ۔ قومی ٹیم کے بلے باز بابراعظم نے میگا ایونٹ 2019 میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے زیادہ رنز سکور کرنے کا کارنامہ سر انجام دیا، پاکستانی پلیئرز نے 8میچز میں 67.71کی اوسط سے 474رنز سکور کیے تھے جس میں ایک سنچری اور 3نصف سنچریاں شامل تھیں۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے عالمی کپ میں 9میچز میں 55.37کی اوسط سے 443رنز سکور کیے جن میں 5نصف سنچریاں شامل تھیں، ون ڈے کرکٹ میں سنچریوں کے انبار لگانے والے حیران کن طور پر ورلڈکپ میں ایک بھی سنچری نہ بنا سکے ۔