لارڈز(سپورٹس ڈیسک)ورلڈکپ 2019 کا ٹائٹل جیتنے والی انگلش ٹیم کے کپتان آئن مورگن نے کہا کہ 'ورلڈکپ فائنل میں اﷲ ہمارے ساتھ تھا۔کرکٹ کے عالمی میلے کا فائنل 14 جولائی کو لارڈز میں کھیلا گیا جس میں انگلینڈ فاتح قرار پایا اور 3 مرتبہ کی ناکام کوششوں کے بعد بالآخر چوتھی کوشش پر پہلی مرتبہ ورلڈکپ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئن مورگن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 'فائنل میں اﷲ ہمارے ساتھ تھا۔اپنی بات کو مزید جاری رکھتے ہوئے انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ 'بالکل! میری عادل رشید سے بات ہوئی تو اس نے کہا تھا کہ اﷲ ہمارے ساتھ ہے ۔ دوسری طرف نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے آئی سی سی قوانین تنقید کرنے کے بجائے کہا کہ میچ سے قبل تمام قوانین طے تھے ، تاہم ضرور ہے کہ اس شکست کو نگلنا بہت مشکل ہے اور حقیقت ہے ۔