لاہور(احتشام الحق) آئی سی سی ورلڈکپ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم 23اپریل کو انگلینڈ روانہ ہو گی۔ سیریز سے قبل ٹیم ٹریننگ کے علاوہ مختلف کاؤنٹیز کے خلاف ٹور میچ بھی کھیلے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ایک ہفتہ قبل انگلینڈ بھجوانے کا فیصلہ کیاہے ۔ ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم 5 مئی سے انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلے گی جس میں 5 ایک روزہ میچوں کے علاوہ ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلا جا ئے گا۔ ون ڈے سیریز سے قبل مختصر تربیتی کیمپ ہو گا۔ اس دوران قومی ٹیم ٹور میچ کھیلے گی ۔قومی ٹیم 27اپریل کو کینٹ ، 29اپریل کو نارتھپٹن شائر جبکہ یکم مئی کو لیسیسٹر شائر کے خلاف ایک روزہ میچ کھیلے گی۔ انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹو نٹی5 مئی کو کارڈف میں کھیلے گی۔ پہلا ایک روزہ میچ8مئی کو لندن میں کھیلا جائیگا۔