مانچسٹر (سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کے سب سے بڑے ٹاکرے پاک بھارت میچ کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے اور اس کے لئے مانچسٹر شہر میں کرکٹ کا تین روزہ میلہ سجایا گیا جس میں پاکستان کے انضمام الحق سمیت بھارت کے سنیل گواسکر نے بھی شرکت کی ۔ دوسری طرف میلے میں شہریوں کے لیے بڑی سکرینز پر مفت میچ دیکھنے کی سہولت ہوگی ۔سکرینز کے ساتھ ساتھ بچوں اور بڑوں کے لیے کرکٹ سے متعلق گیمز اور اشیاء کی خریداری کے لیے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔یاد رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ سے قبل سائقین کرکٹ بخار میں مبتلا ہیں۔