اسلام آباد (این این آئی)سینیٹر فیصل جاوید نے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کے تازہ اعداد و شمارجاری کردیے ۔ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کے مطابق وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں اب تک تین ارب روپے سے زائد جمع ہوچکے ہیں،اس عظیم مقصد کے لیے امداد دینے والوں کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں، ہم مل کر ہی اس مشکل کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔