لاہور (سپورٹس رپورٹر)لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لولوسرپولو ان پنک کپ 2020ء گلوبل ایونٹ آف پنک ربن ٹورنامنٹ ایف جی پولو ٹیم نے جیت لیا۔ فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ذکی فارمز کی ٹیم کو 11-5-8 سے ہرا دیا۔ اس موقع پرمہمان خصوصی بیگم گورنرپنجاب مسز سرور،لولوسر کے سی ای او اظفر حسین،سی اواو فواد شاہ، پنک ربن پاکستان کے سی ای او عمر آفتاب، لاہور پولو کلب کے صدر عمر صادق، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران آغا مرتضی،شاہ قبلائی عالم، فیروز گلزار، ثاقب خان خاکوانی، آغا نجیب رضا اور سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل(ر) مدثر شریف اور ٹیموں کے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔ ادھر سب سڈری فائنل میں سڈن ڈیتھ پر پانچویں چکر میں گارڈ گروپ نے ماسٹر پینٹس بلیک کو 6-5 سے ہرا دیا۔ اس موقع پر لاہور پولو کلب اور ایچی سن کالج کے بوائز کے درمیان نیزہ بازی کا مقابلہ ہوا جو لاہور پولو کلب نے جیت لیا۔ اس کے علاوہ ہیوی بائیکوں کی پریڈ ہوئی۔