ماسکو(ویب ڈیسک) فرانسیسی اورروسی فنکارہ اینا زیلیویا نے اب مصوری کو ایک نیا روپ دیا ہے ۔ انہوں نے سینکڑوں سال قبل بنائے گئے مصوری کے فن پاروں کو ورچول رئیلٹی (مجازی حقیقت) میں سمودیا ہے ۔ لیکن ان کی پینٹنگز کو چھوا نہیں جاسکتا بلکہ صرف مجازی دنیا میں دیکھا جاسکتا ہے ۔ اینا ٹلٹ برش، اینم وی آر اور ورچول ریئلٹی ہیلمٹ پہن کر پینٹنگ بناتی ہے ۔ ان کے بنائے ہوئے شاہکار سہ جہتی (تھری ڈائمینشنل) انداز میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ جب آپ ہیلمٹ پہن کر دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ہر طرف پینٹنگ دکھائی دے رہی ہے ۔