کراچی(وقاص باقر92 نیوز)سندھ میں زراعت ،لائیوسٹاک اورماہی پروری کے شعبے سے وابستہ لاکھوں خواتین کو سماجی،قانونی اورمعاشی تحفظ فراہم کرنے کے لیے قانون کامسودہ تیارکرلیاگیا ہے ۔مجوزہ ایکٹ کے تحت ہاری خواتین کوکاشتکاری،کھیتوں میں کام کرنے کامعاوضہ مردوں کے برابراورنقد دیاجائے گا،ہاری خواتین کامعاوضہ حکومت کے کم ازکم اجرت کے قانون کے مطابق ہونا لازم ہوگا،ہاری خواتین کو یونین کونسل کی سطح پررجسٹرڈ کیا جائے گا،ہاری خواتین سوشل سکیورٹی،حکومتی سبسڈی ،قرضوں کی سہولیات لینے کی اہل ہونگی۔