لاہور ( سپیشل رپورٹر ) انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے چوری اور جیب تراشی میں ملوث دو گینگ گرفتار کرلیے ۔ بتایا گیا ہے کہ انویسٹی گیشن پولیس ٹبی سٹی نے کارروائی کرتے ہوئے چوری اورجیب تراشی کی وارداتوںمیں ملوث اکبر چور گینگ کے 2ملزمان گرفتارکرکے 2لاکھ 12ہزار نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمدکرلیا ۔ انویسٹی گیشن پولیس گجر پورہ نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث سعد چور گینگ کا سرغنہ سعد ہاشمی گرفتارکرکے ملزم سے لاکھوں رو پے نقدی، 10موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔ پولیس کے مطابق ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں چوری کی متعدد مزید وارداتوں کااعتراف بھی کیا ۔