لاہور( نیٹ نیوز) پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی کے گانے ’’ ضروری تھا‘‘ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول راحت فتح علی خان کے گانے کو یوٹیوب پر اب تک ایک ارب سے زائد بار سنا جا چکا ہے ۔گلوکار کا گانا ’’محبت بھی ضروری تھی بچھڑنا بھی ضروری تھا 6 سال قبل ریلیز کیا گیا تھا جو اب تک مقبولیت کے نت نئے ریکارڈز قائم کر رہا ہے ۔8 جون 2014 کو یوٹیوب پر ریلیز ہونے والے گانے کا میوزک پاکستانی موسیقار ساحر علی بگا نے ترتیب دیا تھا۔ اس گانے کی ویڈیو میں راحت فتح علی خان کے ساتھ گوہر خان، کوشال ٹنڈن اور ایلی اورم بھی نظر آئے ۔