لاہور( سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹر وہاب ریاض کووزٹ ویزے کی وجہ سے کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت نہ ملی جس کی وجہ سے انہیں انگلینڈ سے پاکستان واپس آنا پڑ گیا ۔ بتایا گیا گیا ہے کہ فاسٹ بالر وہاب ریاض انگلینڈ میں ہونے والے دی ہنڈرڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے انگلینڈ گئے تھے تاہم انہوں نے وزٹ پر سفر کیا جس کی وجہ سے انتظامیہ نے انہیں ٹورنامنٹ میں شرکت سے روک دیا ۔وہاب ریاض انگلینڈ سے وطن واپس پہنچ گئے اوراب وہ دوبارہ ورک ویزے کیلئے درخواست دیں گے اور ویزہ ملنے پر انگلینڈ روانہ ہوں گے ۔