پشاور(نیٹ نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی میں رواں سال وزیر اعلیٰ محمود خان کی حاضری سب سے کم رہی اور وہ صرف ایک دن ہی اسمبلی آئے ۔خیبر پختونخوا اسمبلی سال 2020 کے 49 اجلاس میں کون حاضر اور کون غیر حاضر رہا اس کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان 49 اجلاس میں سے 48 اجلاس سے غیر حاضر رہے ، ایم پی اے محمد علی ترکئی بھی صرف ایک ہی اجلاس میں شریک رہے جب کہ اپوزیشن لیڈر نے 37 چھٹیاں کیں، 49 اجلاس میں جماعت اسلامی کی خاتون رکن حمیرہ خاتون کی 100 فیصد حاضری رہی۔