اسلام آباد (لیڈی رپورٹر) اسلام آبادہائیکورٹ نے ترک اساتذہ کی ملک بدری کیس کی سماعت نومبر کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی ہے ۔گزشتہ روزہائیکورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 79 ترک اساتذہ کی ملک بدری کیس کی سماعت کی۔عدالت نے وزارت داخلہ کو آئندہ سماعت تک ترک اساتذہ کے تحفظ کے حکم نامے میں توسیع کرتے ہوئے 20 نومبر کے بعد کی صورتحال سے عدالت کو آگاہ کرنے کا حکم دیا ہے ۔