ملتان، ٹاٹے پور (سپیشل رپورٹر، نامہ نگار) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کو آج بھی چیلنجز کا سامنا ہے ۔ ملک کو انتہا پسندی ،اندرونی و بیرونی خلفشار کا سامنا ہے ۔ ہمیں موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے یکجاں ہونا ہوگا۔ قوم کو جتنی یکجہتی کی آج ضرورت ہے اس سے پہلے کبھی نہ تھی۔ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قوم کوساتھ دینا ہوگا۔ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں اور تمام ممالک سے دوستانہ اور برابری کی بنیاد پر تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے ۔ ملک میں محفوظ ہاتھوں میں ہے ملک کا وقار بلند اور ترقی کے ایک نئے دور میں لے جائیں گے ۔ نیا پاکستان کے سفر کی جانب چل پڑے ہیں۔ دنیا پاکستان کو ترقی کرتا ہوا دیکھے گی۔نماز عید الفطر کے بعد ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہاکہ شہباز شریف کو واپس آکر عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیئے ۔غیر ملکی قوتیں وزیرستان کے حالات خراب کررہی ہیں۔ اپوزیشن کے احتجاج سے اگر ادارے مضبوط اور مہنگائی کم ہوتی ہے تو ضرور کرے ۔پاک فوج نے دفاعی بجٹ میں کمی رضاکارانہ طور پر کی ہے ۔ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ کونسے طبقات غیر ملکی قوتوں کے ایما پر افراتفری چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا موقف کیاہے وہ کہہ رہی ہے ہم نے آواز اٹھانی ہے مہنگائی کے خلاف مہنگائی کا ذمہ دار کون ہے کیا یہ آٹھ ماہ کا تسلسل ہے یا گزشتہ دس سال کا۔وِزیرستان میں قربانیاں کس نے دیں دہشت گردوں کی بیخ کنی کس نے کی وہاں کی رونقیں بحال کس نے کی۔اس وقت جو معاملات چل رہے ہیں اپوزیشن کے اقدام سے کیا حالات بہتر ہوں گے کیا معیشت مستحکم ہوگی۔ اپنی پالیسی ملک کے حق میں اپنے حق میں رکھیں۔ا گر شہباز شریف وطن آرہے ہیں تو ان کو آنا چاہیئے ۔شہباز شریف کو واپس آکر اپنے وعدے کے مطابق احتساب میں شامل ہونا چاہیئے فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے ۔ شاہ محمود نے کہا کہ اپوزیشن کے بھی مفادات پاکستان سے ہیں۔ احتجاج سے افراتفری پھیلنے سے نقصان ہوگا ۔ اپوزیشن احتجاج سے جمہوریت کو کمزور کرے گی۔ اپوزیشن کے احتجاج سے مہنگائی کم ہوتی ہے تو کرلیں۔ آئی ایم ایف کے کہنے پر دفاعی بجٹ کم کرنے کی بات غلط ہے ۔ پاک فوج نے رضاکارانہ طور پر بجٹ کم کیا ۔دفاعی بجٹ قوم کی ضرورت ہے ۔فروری کے کہنے میں بھارتی جارحیت سب کے سامنے ہے ۔ کونسا طبقہ ہے جو غیر ملکی ایماء پر افراتفری چاہتا ہے ۔ کیا احتجاج سے معیشت مستحکم اور ادارے مضبوط ہوں گے ؟ اس ملک کے وزیر اعظم عمران خان ہیں میں وزیر اعظم کا خواہشمند نہیں ہوں۔ بعد ازاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دربارحضرت بہائالدین زکریا ؒ میں حاضری دی اور کارکنوں سے عید ملے ۔