اسلام آباد، راولپنڈی( سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک )وزارت داخلہ نے عدالتی حکم کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) سے نکال دیا ۔ نیب کی استدعا پر زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا جس کیخلاف زلفی بخاری نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا ۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق عدالتی حکم کے مطابق زلفی بخاری کا نام ای سی سے نکال دیا گیا ہے ۔ زلفی بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کون کہتا ہے کہ ای سی ایل سے نام خارج ہونے پر ملک سے چلا جاؤں گا،میں یہیں ہوں ،وزیر اعظم عمران خان کا بھرپور ساتھ دوں گا۔