اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،صباح نیوز)وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے میڈیا یوسف بیگ مرزا اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ۔یوسف بیگ مرزا نے ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے استعفیٰ دیا ہے ۔یوسف بیگ مرزا نے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا انڈسٹری میں واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا عمران خان کے لئے پوری ایمانداری سے کام کیا تاہم اب میڈیا کی طرف واپس جانا چاہتا ہوں۔