لاہور، بنوں ( کرائم رپورٹر، نمائندہ 92نیوز ) شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو عمائدین علاقہ جاں بحق ہو گئے ، نا معلوم حملہ آوروں نے شمالی وزیرستان کے علاقہ محمد خیل ملک ذکا واللہ اور ملک ولی خان پر اندھادھند فائرنگ کر دی ، دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے ، حملہ آور فرار ہو گئے ، پولیس نے رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔ لاہور مزنگ کے علا قہ قریشی محلہ میں د یرینہ دشمنی پرالیاس کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا ،پولیس کے مطابق الیاس کی شہباز جٹ وغیرہ سے پرانی رنجش تھی، مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ، باقی کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔