نتھیا گلی (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان کو نتھیا گلی میں چہل قدمی کرتے ہوئے دیکھ کر سیاحوں اور مقامی افراد نے تصاویر بنوائیں ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ویک اینڈ منانے ٹھنڈے سیاحتی مقام نتھیا گلی میں موجود ہیں ۔وزیر اعظم عمران خان نے بارش کی بوندا باندی میں صبح نتھیا گلی میں چہل قدمی کی ۔وزیر اعظم کو چہل قدمی کرتے دیکھ کر سیاحوں اور مقامی افراد نے ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔