کراچی(کامرس رپورٹر)ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر گجر نے وزیر اعلی سندھ سیدمراد علی شاہ سے اپیل کی ہے کہ اس مشکل وقت میں دودھ اور گوشت کی فراہمی کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں لیں تاکہ مزید بہتر طریقہ سے ان مسائل کا مقابلہ کرسکیں۔شاکرعمرگجر نے کہاکہ اس وقت دودھ اور گوشت سستی پروٹین سورس ہے جو کہ کرونا کے خلاف شہریوں کے لئے کسی دوا کا کام کرتے ہیں ، ہم حکومت کے ہر فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور اس وبا میں حکومت سندھ کے ساتھ کھڑے ہیںلیکن کرونا وائرس کے دوران عوام تک دودھ اور گوشت کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اورنئے نوٹیفیکشن کے تحت وقت کو مزید کم کرنے سے مزید مشکلات میں اضافہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سیہم اپیل کرتے ہیں کہ مشکل وقت میں فیصلہ کرتے ہوئے ہمیں اعتماد میں لیں تاکہ مزید بہتر طریقہ سے ان مسائل کا مقابلہ کیا جاسکے بصورت دیگر آگے جا کر صورت حال نہ صرف عوام بلکہ ڈیری سیکٹر کے لئے بھی انتہائی خراب ہو جائے گی ۔ شاکر عمر گجر نے مزید کہا کہفوری طور چارے، دودھ اور گوشت کی ترسیل اور دودھ کی دوکانوں کو مستثنی' قرار دیتے ہوئے ریلیف فراہم کیا جائے ،اگر منصوبہ بندی کے بغیر اس قسم کے فیصلے جاری رہے تو مئی میں دودھ 300 روپے لیٹر سے کم نہیں ملے گا۔