اسلام آباد(سپیشل رپورٹر ) وزیر اعظم عمران خان کا آج قوم کے نام اہم پیغام جاری کریں گے ۔ وزیراعظم کا پیغام آج صبح9 بجے پاکستان ٹیلی ویژن سے نشر کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم ٹیکس اصلاحات ایجنڈے اور معاشی اقدامات پر قوم کو پیغام دیں گے ۔ وزیراعظم اپنے پیغام میں بجٹ، موجودہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے ،وزیراعظم کا پیغام ریکارڈ کر لیاگیا۔