لاہور(92نیوزرپورٹ)پنجاب کابینہ کے کئی ارکان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا،عمران خان نے کئی وزراکی کارکردگی پرعدم اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کو ٹیم کی تبدیلی کا گرین سگنل دیدیا،ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو غیرتسلی بخش کارکردگی والے وزراکوتبدیل کرنے کی ہدایت کردی، 3سے 5وزراکے قلمدان تبدیل کئے جانے کا امکان ہے ،اقلیتوں کے حوالے سے متنازع بیان پر وزارت اطلاعات کی ذمہ داریوں سے ہٹانے جانے والے فیاض الحسن چوہان کودوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا،فیاض چوہان کو بلدیات کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے ۔