پشاور(92نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے چوتھی کلاس کی درسی کتاب میں ختم نبوت ؐ کے حوالے سے مضمون میں الفاظ کی تبدیلی کے معاملے کا سخت نوٹس لیا ہے ، انہوں نے اس سلسلے میں ذمہ داران کا تعین کرنے اور اُن کے خلاف بھر پور قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے ، وزیراعلیٰ نے کابینہ کو ہدایت کی کہ سرکاری سکولوں کے نصاب میں حضور نبی کریم ؐ ﷺکی حیات طیبہ کے حوالے سے جامع مضمون شامل کیا جائے ۔ یہ ہدایات اُنہوں نے سول سیکرٹریٹ پشاور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیں۔