اسلام آباد(سپیشل رپورٹر؍ مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان آج این آرٹی سی کادورہ کرینگے ۔ذرائع کے مطابق فوادچودھری اورزبیدہ جلال وزیراعظم کے ساتھ ہونگے ۔پاکستان میں وینٹی لیٹرزبنانے پروزیراعظم کوبریفنگ دی جائے گی۔ این آرٹی سی پاکستان کاپہلاادارہ ہے جووینٹی لیٹرزبنارہاہے ۔علاوہ ازیں وزیراعظم 8 جولائی کو عالمی فورم پر اہم خطاب کریں گے ۔انٹرنیشنل لیبر آرگنائزشن نے معاون خصوصی زلفی بخاری کے خط اور پاکستان کی دراخواست پر خصوصی سیشن طلب کرلیا ہے ۔اس موقع پر وزیراعظم محنت کشوں اور مزدوروں کے تحفظ کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کریں گے ۔