رائے ونڈ (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء رانا جمیل احمد منج نے کہا کہ یوٹرن کے وزیر اعظم عمران خان نیا پاکستان کے قائد اعظم ؒبننے کا خواب نہ دیکھیں ،عمران خان کا قائد اعظم الطاف حسین ہے ،جس نے کراچی کو الگ کرنے کا خواب دیکھاتھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن پر بے بنیاد الزامات لگانا وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے ،کیونکہ چیخ و پکار کی اس سیاست کی بنیاد کنٹینر ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے ،جس نے سندھ کے قوم پرستوں کا راستہ روکے رکھا کہ وہ وفاق کو کوئی نقصان نہ پہنچائیں۔پیپلز پارٹی اگر وفاق کی علامت اور چاروں صوبوں کی زنجیر نہ ہوتی تو سندھ کی قوم پرست تحریکیں اپنی جگہ بنا چکی ہوتیں،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی دوتین نسلوں نے قربانیاں دیکر وفاق کو بچایا ہے ۔