اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم خالد مقبول صدیقی کا پوچھتے رہے ۔وزیر اعظم نے سوال کیا خالد مقبول صدیقی کہاں ہیں، ابھی تک نہیں آئے ۔خالد مقبول صدیقی کو اب تو آجانا چاہئے ۔کابینہ اجلاس میں سپریم کورٹ میں ریلوے کیس کا بھی تذکرہ ہوا۔وزیر اعظم نے کہا ہمیں عدلیہ کا احترام کرنا ہے اور انہیں مطمئن کرنا ہے ۔ہم پی آئی اے کے معاملہ پر عدلیہ کو مطمئن نہیں کرسکے ۔وزیر اعظم مہنگائی ختم نہ ہونے پر معاشی ٹیم پر برہم ہوگئے اور کہا مہنگائی کنٹرول نہیں ہورہی ، غلط بیانی کی جارہی ہے ۔معاشی ٹیم میں شامل 5وزرا مطمئن کریں کہ مہنگائی کیوں بڑھی ہے ۔