لاہور( پ ر ) پاکستان تحریک انصا ف کی مرکزی رہنمابشری سکندر بھٹی نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ اعجاز چودھری کی پارٹی کے لیے گراں قدر خدمات ہیں وزیر اعظم عمران خان نے انہیں پنجا ب کے صدر کی ذ مہ داریاں دے کرکارکنان کے دل جیت لیے ہیں ۔ ہم وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے درینہ کارکنان پر اعتماد کرتے ہوئے اعجاز احمد چودھری کو صدر پنجاب اور شعیب صدیقی کو سیکرٹری جنرل منتخب کیا ،اعجاز احمد چودھری کی قیادت میں پارٹی مزید مضبوط ہو گی ۔