اسلام آباد،راہوالی(سپیشل رپورٹر،نامہ نگار، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان آج میانوالی کا دورہ کرکے ماڈل پولیس اسٹیشن کا افتتاح کریں گے ،ترجمان وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے عمران خان نمل انسٹیٹیوٹ کا بھی دورہ کریں گے ۔ وزیر اعظم آج تھانہ راہوالی کینٹ کی عمارت میں سائلین اور حوالاتیوں کی سہولت کے لیے قائم کئے گئے نئے کمروں کی تعمیر اور تزئین و آرائش کے کام کاویڈیو لنک کے ذریعے افتتاح کریں گے ۔ آر پی او طارق عباس قریشی ،سی پی او گوجرانوالہ گوہر مشتاق بھٹہ ،ڈی ایس پی کینٹ سرکل چوہدری شاہد نواز وڑائچ نے تھانہ کینٹ میں معائنہ کے دوران تمام انتظامات کا جائزہ لیا۔