واشنگٹن؍ دوحہ ( ندیم منظور سلہری؍ مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے قطری ہم منصب شیخ محمدبن عبدالرحمان سے ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،افغان امن عمل اورمشرق وسطیٰ کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔وزیرخارجہ نے قطری ہم منصب کوقیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں،کشمیرمیں جاری بھارتی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔شاہ محمو دقریشی نے کہاپاکستان اورقطرکے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں،مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کاپرامن اورسفارتی حل چاہتے ہیں،خطے میں محاذآرائی کسی فریق کے لئے سودمندنہیں ہوگی۔شیخ محمدبن عبدالرحمان نے پاکستان کی علاقائی امن و استحکام کیلئے پرعزم کاوشوں کوسراہا۔شاہ محمود قریشی 3 روزہ دورہ امریکہ مکمل کرکے قطر پہنچے تھے جہاں سے واپس وطن روانہ ہوگئے ۔