اسلام آباد (لیڈی رپورٹر) وزیراعظم احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 2 مارچ کو احساس انڈر گریجوایٹ سکالرشپ کے تحت مستحق طلبا و طالبات میں سکالرشپ تقسیم کریں گے ۔ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 4 سالہ پروگرام کے ذریعے 2 لاکھ سکالرشپ دیئے جائیں گے جن میں سے 50 فیصد خواتین کیلئے مختص ہیں۔ پروگرام کا کل بجٹ 24 ارب روپے ہے ۔