اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،صباح نیوز)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج کرغیزستان کا دورہ کریں گے اورشنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان ممالک کے اجلاس میں شریک ہوں گے ۔سربراہ کونسل ایس سی او کا اعلیٰ ترین فورم ہے ۔سربراہ کونسل تنظیم کی حکمت عملی ، امکانات اورترجیحات کا تعین کرتی ہے ۔کرغزستان کے صدر سربراہ اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ وزیراعظم سربراہ اجلاس کے دو سیشن میں خطاب کریں گے ۔ مختلف شعبوں میں تعاون کے علاوہ کئی معاہدوں کی منظوری دی جائے گی۔ وزیراعظم مختلف ممالک کے سربراہان سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے ۔ پاکستان کے ایس سی او رکن ممالک سے گہرے تاریخی و ثقافتی تعلقات ہیں ۔