لاہور(جنرل رپورٹر)وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیرکواجاگرکرنے اورحل کیلئے تاریخی کردار ادا کر دیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران عمران خان کی تقریرآج تک گونج رہی ہے ۔عمران خان نے پوری دنیا کے سامنے مودی کاگھناؤناچہرہ بے نقاب کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدرسے مسئلہ کشمیرکی حمایت کیلئے دوٹوک موقف اختیار کیا۔ مودی کشمیرمیں آگ کاکھیل، کھیل رہاہے ۔ مودی کشمیرمیں لگائی گئی آگ سے ایک دن خودجل کرراکھ ہوجائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی جنرل اسمبلی میں تقریرمودی سرکاری کے منہ پرطمانچہ ہے ۔