لاہور(گوہر علی) وزیر اعظم عمران خان کے قوم سے خطاب میں کشمیر کے موقف پر انہیں سوشل میڈیا پر زبردست پذیرائی حاصل ہوگئی، عمران خان کے قوم سے خطاب نے کشمیریوں کے حق میں سوشل میڈیا کو نیا رحجان سے متعارف کرادیا ۔ وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کے بعد جہاں کشمیریوں کے حق میں سوشل میڈیا پر نئی مہم شروع ہوگئی وہاں بھارتی موقف کے خلاف بھی تحریک تیز ہوگئی۔عمران خان کا خطا ب سوشل میڈیا پر زبردست انداز میں زیر بحث رہا اور سماجی رابطوں کے ذرائع سے بھارت کے کشمیریوں پر مظالم کی انتہائی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ۔گزشتہ رات دنیا بھر کے سوشل میڈیا میں کشمیر اولین سطح پر زیر بحث رہا اور سوشل میڈیا استعمال کرنے والے کشمیریوں سے اظہار ہمدری کرتے رہے ۔ذرائع کے مطابق وزیرا عظم عمران خان کا گزشتہ رات خطاب دنیا بھر کے سفارتی حلقوں میں بھی زیر بحث آگیا ،سفارتی سطح پر عمران خان کے اس خطاب کو غیر معمولی اہمیت دی گئی ، عمران خان کے گزشتہ رات خطاب سے عالمی سطح پر کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے بارے بھی بہت کچھ معلوم ہوااور اس خطاب سے دنیا کے اہم اداروں کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورت حال بارے میں علم ہوا۔