پشاور(خبر نگار)خیبر پختونخوا کابینہ سے تین وزراء کے نکالے جانے کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا کی جانب سے اراکین اسمبلی کیلئے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام اراکین اسمبلی کو مدعو کیا گیا تھا،عشائیہ میں ممبران اسمبلی نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ مردان کے حلقوں سے منتخب ایم پی ایز افتخار مشوانی ،طفیل انجم اور ظاہر شاہ نے عشائیہ میں شرکت نہیں کی ،عشائیہ میں کابینہ اراکین بھی شریک ہوئے ،اس موقع پر وزیر اعلیٰ محمود خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں انتشار پھیلانے والوں اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔