لاہور( پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ماضی سے سبق حاصل کریں اور شیخ رشید احمد اور فواد چودھری جیسے ابن الوقت لوگوں سے جان چھڑائیں وزیراعظم کے یہ مشیر ان کو لیکر بیٹھ جائیں گے اپوزیشن کو برداشت کرنا ہی اصل سیاست ہوتا ہے وہ انتقامی سیاست سے گریز کریں انہوں نے حکومت میں صدا نہیں رہنا ہے ‘انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے غربت، بے روزگاری اور بدامنی کے خلاف ابھی تک کوئی اقدام نہیں اُٹھایا تحریک انصاف صرف اپنی حکومت بچانے کے لئے تگ و دو کر رہی ہے ریاست مدینہ بنانے کے دعوے داروں نے ایک بھی فلاحی منصوبہ شروع نہیں کیا۔