کراچی،لاہور،اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،این این آئی) وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پرتھر پارکر پہنچیں گے ، اس موقع پر وہ چھاچھرو میں جلسے سے خطاب بھی کریں گے ،ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورے کے دوران تھرکول میگا منصوبے کا جائزہ لیں گے اور تھر پارکر کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان بھی کریں گے ،ادھر وزیر اعظم کل گورنر ہائوس لاہور میں پنجاب انرولمنٹ پالیسی کا افتتاح کریں گے ،عمران خان پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے اور وزرا کی کارکردگی سے متعلق جائزہ لیں گے ،اس کے ساتھ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدآمد رپورٹ پر بھی وزیر اعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔