اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی ۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیرمنصوبہ بندی ا سد عمر،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر بھی ملاقا ت میں موجود تھے ۔ ملاقا ت میں قومی سلامتی کے امور، خطے کی مجموعی صورتحال اور کورونا کیخلاف ریلیف اقدامات پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔