اسلام آباد (سپیشل رپورٹر ، این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نتھیا گلی پہنچ گئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان گرمی کی شدت میں ٹھنڈے سیاحتی مقام پر دو دن گزاریں گے ۔ وزیر اعظم عمران خان کے اہلخانہ بھی ساتھ ہیں۔ ذرائع کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث وزیراعظم کے ہیلی کاپٹرنے نتھیا گلی کے بجائے کالا باغ ائیر بیس پر لینڈ کیا۔کالا باغ ائیر بیس سے وزیراعظم بذریعہ سڑک نتھیا گلی پہنچے ۔