اسلام آباد (سپیشل رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا ۔وزیر اعظم کے ذاتی معالج اورکورونا فوکل پرسن ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے مجھے بہت خوشی ہے کہ وزیراعظم کا ٹیسٹ منفی آیا ہے ۔معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی وزیر اعظم کے کورونا ٹیسٹ کے منفی آنے کی تصدیق کی ۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا وزیر اعظم کا گذشتہ روز کورونا وائرس کا ٹیسٹ لیا گیا تھا ۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ یہ ٹیسٹ منفی آیا ہے ۔معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے وزیر اعظم کا کورونا ٹیسٹ نیگٹیو آیا ہے ۔ وہ سماجی دوری کو اہم سمجھتے ہیں۔کابینہ اجلاس سے پہلے سب کی سکریننگ کی جاتی ہے ۔کابینہ اجلاس میں احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جاتا ہے ۔