اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان آج بھاشا ڈیم کا دورہ کریں گے اور تعمیراتی کام کی رفتاراور معیار کا جائزہ لیں گے ۔وزیر اعظم کے ساتھ چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنر(ر) عاصم سلیم باجوہ بھی ہوں گے ۔ وزیر اعظم کو بھاشا ڈیم سے متعلق بریفنگ دی جائے گی ۔وزیر اعظم کو بھاشا ڈیم منصوبے اور پانی کی افادیت پر بنائی گئی خصوصی ڈاکومنٹری بھی دیکھائے جائے گی۔