اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے وزیر اعظم کا صوبائی فنانس ایوارڈ نافذ کرنے کا فیصلہ انتہائی اہم ہے ۔اضلاع اب اپنے حصے کے ترقیاتی فنڈز کیلئے صوبائی حکومتوں کے محتاج نہیں ہوں گے بلکہ وسائل آئینی فارمولے کے مطابق تقسیم ہوں گے ۔ ٹوئٹر پر بیان میں وفاقی وزیر نے کہا یہ بنیادی اصلاحات کی طرف بہت بڑا قدم ہے ۔ وفاقی وزیر نے کابینہ اور زلفی بخاری کا شکریہ ادا کیا ۔ فواد چودھری نے کہا زبردست زلفی بخاری۔ وزارت لیبر کے اس فیصلے سے ہزاروں مزدوروں کا فائدہ ہو گا۔ پنڈدادنخان اور کھیوڑہ کے مزدوروں کو خصوصی مبارک ہو ، امید ہے اسی ماہ ہم ای او بی آئی کے کھیوڑہ دفتر کا آغاز کر سکیں گے ۔