اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی،وقائع نگار،92 نیوزرپورٹ، این این آئی ) وزیر اعظم عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اپنے دورہ لاہور کے دوران راوی ریور فرنٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات بھی ہو گی۔وزیر اعظم کو پنجاب کے انتظامی و سیاسی امور پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ موٹروے زیادتی کیس کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ون آن ون ملاقات بھی ہوگی۔