لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار 9 محرم الحرام کو مزار حضرت سید علی بن عثمان الہجویری ؒ المعروف حضرت داتا گنج بخش ؒ کے سالانہ غسل کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہونگے ۔ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس حوالے سے محکمہ اوقاف کی جانب سے بھجوائی گئی سمری منظور کر لی ۔ 9 محرم الحرام کو تقریب کا آغاز بعد نماز ظہر ہو گا جبکہ مزارحضرت داتا گنج بخش ؒ کو منوں عرق گلاب سے غسل دیا جائیگا۔تقریب میں صوبائی وزیر اوقاف صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ، سیکرٹری ذوالفقار گھمن، ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن راؤ ندیم اختر، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار سکندر ذوالقرنین و دیگر بھی موجود ہونگے ۔